اقوال حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام
  • عنوان: اقوال حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام
  • مصنف: al-hadj.com
  • ذریعہ:
  • رہائی کی تاریخ: 19:42:53 1-9-1403

حدیث (۱)

قال الامام الحسن العسکری علیه السلام :
من تواضع فی الدنیا لاخوانه فهو عند الله من الصدیقین و من شیعةعلی ابن ابی طالب حقا (۱)


ترجمہ ۔
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں :
جو شخص دنیا میں اپنے مومن بھائیوں کے ساتھ تواضع و انکساری کے ساتھ پیش آئے گا،خدا کے نزدیک اس کا شمار صدیقین اور علی ابن ابی طالب(ع) کے شیعوں میں سے ھو گا ۔

حدیث (۲)

قال الامام الحسن العسکری علیه السلام :
ان الله جعل للشر اقفالا و جعل مفاتیح تلک الاقفال الشراب ، و الکذب شر من الشراب (۲)

ترجمہ ۔
حضرت امام حسن عسکریعلیہ السلام فرماتے ھیں :
خدا وند عالم نے شر کے لئے بھت سے قفل قرار دئے ھیں۔ انکی کنجی شراب ھے اور جھوٹ بولنا شراب سے بھی بد تر ھے ۔

حدیث (۳)

قال الامام الحسن العسکری علیه السلام :
رد المعتاد عن عادته کالمعجز(۳)

ترجمہ ۔
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں :
لوگوں کی غلط عادتیں چھڑا دینا معجزہ سے کم نھیں ھے ،

حدیث (۴)

قال الامام الحسن العسکری علیه السلام :
اشد الناس اجتهاد ا من ترک الذنوب (۴)

ترجمہ ۔
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں :
تمام لوگوں میں مجاھد ترین شخص وہ ھے جو گناہ کو ترک کر دے ۔

حدیث (۵)

 قال الامام الحسن العسکری علیه السلام :
لا تمار فیذهب بهاوٴک ، و لا تمازح فیجتر ء علیک ( ۵)

ترجمہ ۔
حضرت امام حسن عسکریعلیہ السلام فرماتے ھیں :
جدال نہ کرو ورنہ احترام ختم ھو جائیگا ، اور ھنسی و مذاق نہ کرو ورنہ لوگ گستاخی سے پیش آئیں گے ۔

حدیث (۶)

قال الامام الحسن العسکری علیه السلام :
لیست العبادة کثرة الصیام و الصلاة ، و انما العبادة کثرة التفکر فی امر الله ( ۶)

ترجمہ ۔
حضرت امام حسن عسکر ی علیہ السلام فرماتے ھیں :
کثرت روزہ و نماز کو عبادت نھیں کھتے بلکہ امر خدا میں تدبر و تفکر کرنا عبادت ھے ۔

حدیث (۷)

قال الامام الحسن العسکری علیه السلام :
من الفواقر التی تقصم الظهر جار ان رای حسنةً اطفاها ، وان رایٰ سیئة افشاها ( ۷)

ترجمہ
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ھیں :
کمر شکن بلاؤں میں سے ایک وہ ھمسایہ ھے جو جب کوئی اچھائی وخوبی دیکھتا ھے تو چھپاتا ھے اور جب برائی دیکھتا ھے تو اسے فاش کرتا ھے ۔


حوالہ:
۱۔بحار ج۷۵ص۱۱۷
۲۔ وسائل الشیعہ ج۲ ص ۲۲۳
۳۔ بحار ج ۱۷ ص ۲۱۷
۴۔بحار ج ۷۸ ص ۳۷۳
۵۔تحف العقول ص ۸۸۶
۶۔تحف العقول ص ۸۹۰
۷۔تحف العقول ص ۸۹۰
www.al-hadj.com