ماہ رمضان کے دنوں کی دعائیں
  • عنوان: ماہ رمضان کے دنوں کی دعائیں
  • مصنف: ماخوذ ازکتاب مفاتیح الجنان
  • ذریعہ:
  • رہائی کی تاریخ: 4:42:11 2-10-1403

ماخوذ ازکتاب مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)
تألیف : شیخ عباس بن محمد رضا قمی
تر جمہ: ہئیت علمی مؤسسہ امام المنتظر (عج)


ماہ رمضان کے دنوں کی دعائیں ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اﷲ نے فرمایا کہ ماہ رمضان کا ہر روزہ اپنی جگہ فضیلت رکھتا ہے ، لیکن ہر دن کی مخصوص دعا پڑھنے سے اسکی عظمت دو چند ہوجاتی ہے ۔
آنحضرت نے رمضان مبارک کے دنوں میں پڑھی جانے والی دعاؤں کی فضیلت بھی بیان فرمائی ہے ۔ مگر یہاں ہم صرف ہر دن کی دعا ہی کا ذکر کریں گے۔

پہلے دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صِیامِی فِیہِ صِیامَ الصَّائِمِینَ وَقِیامِی فِیہِ قِیامَ الْقائِمِینَ
اے معبود! میرا آج کا روزہ حقیقی روزے داروں جیسا قرار دے میری عبادت کوسچے عبادت گزاروں
وَنَبِّھْنِی فِیہِ عَنْ نَوْمَۃِ الْغافِلِینَ، وَھَبْ لِی جُرْمِی فِیہِ یَا إلہَ الْعالَمِینَ، وَاعْفُ عَنِّی
جیسی قرار دے آج مجھے غافل لوگوں جیسی نیند سے بیدار کردے اور آج میرے گناہ بخش دے اے جہانوں کے پالنے والے اورمجھ سے درگزر کر
یَا عافِیاً عَنِ الْمُجْرِمِینَ ۔
اے گناہگاروں سے درگزر کرنے والے

دوسرے دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ قَرِّبْنِی فِیہِ إلی مَرْضاتِکَ وَجَنِّبْنِی فِیہِ مِنْ سَخَطِکَ وَنَقِماتِکَ
اے معبود !آج کے دن مجھے اپنی رضاؤں کے قریب کر دے آج کے دن مجھے اپنی ناراضی اور اپنی سزاؤںسے
وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِقِرائَۃِ آیاتِکَ، بِرَحْمَتِکَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔
بچائے رکھ اور آج کے دن مجھے اپنی آیات پڑھنے کی توفیق دے اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

تیسرے دن کی دعا:
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ الذِّھْنَ وَالتَّنْبِیہَ، وَباعِدْنِی فِیہِ مِنَ السَّفاھَۃِ
اے معبود! آج کے دن مجھے ہوشاور آگاہی عطا فرما مجھے ہر طرح کی نا سمجھی اور بے راہ روی سے
وَالتَّمْوِیہِ، وَاجْعَلْ لِی نَصِیباً مِنْ کُلِّ خَیْرٍ تُنْزِلُ فِیہِ، بِجُودِکَ یَا ٲَجْوَدَ الْاَجْوَدِین
بچا کے رکھ اور مجھ کو ہر اس بھلائی میں سے حصہ دے جو آج تیری عطاؤں سے نازل ہو اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے۔

چوتھے دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ قَوِّنِی فِیہِ عَلَی إقامَۃِ ٲَمْرِکَ وَٲَذِقْنِی فِیہِ حَلاوَۃَ ذِکْرِکَ وَٲَوْزِعْنِی
اے معبود! آج کے دن مجھے قوت دے کہ تیرے حکم کی تعمیل کروں اس میں مجھے اپنے ذکر کی مٹھاس کا مزہ عطا کرآج کے دن
فِیہِ لاََِدائِ شُکْرِکَ بِکَرَمِکَ وَاحْفَظْنِی فِیہِ بِحِفْظِکَ وَسَتْرِکَ یَا ٲَبْصَرَ النَّاظِرِینَ
اپنے کرم سے مجھے اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق دے مجھے اپنی نگہداری اور پردہ پوشی کی حفاظت میں رکھ اے دیکھنے والوں میں زیادہ دیکھنے والے۔

پانچویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْمُسْتَغْفِرِینَ، وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنْ عِبادِکَ
اے معبود! آج کے دن مجھے بخشش مانگنے والوں میں سے قرار دے آج کے دن مجھے اپنے نیکوکار عبادت گزار بندوں
الصَّالِحِینَ الْقانِتِینَ وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنْ ٲَوْ لِیائِکَ الْمُقَرَّبِینَ بِرَٲْفَتِکَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ
میں سے قرار دے اور آج کے دن مجھے اپنے نزدیکی دوستوں میں سے قرار دے اپنی محبت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

چھٹے دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ لاَ تَخْذُلْنِی فِیہِ لِتَعَرُّضِ مَعْصِیَتِکَ وَلاَ تَضْرِبْنِی بِسِیاطِ نَقِمَتِکَ
اے معبود! آج کے دن مجھے چھوڑ نہ دے کہ تیری نا فرمانی میں لگ جاؤں اور نہ مجھے اپنے غضب کا تازیانہ مار
وَزَحْزِحْنِی فِیہِ مِنْ مُوجِباتِ سَخَطِکَ، بِمَنِّکَ وَٲَیادِیکَ یَا مُنْتَہی رَغْبَۃِ الرَّاغِبِینَ
آج کے دن مجھے اپنے احسان و نعمت سے مجھے اپنی ناراضی کے کاموں سے بچائے رکھ اے رغبت کرنے والوں کی آخری امید گاہ۔

ساتویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ ٲَعِنِّی فِیہِ عَلَی صِیامِہِ وَقِیامِہِ، وَجَنِّبْنِی فِیہِ مِنْ ھَفَواتِہِ
اے معبود! آج کے دن مجھے روزہ رکھنے اور عبادت کرنے میں مدد دے اور اس میں مجھے بے کار باتوں اور گناہوں سے
وَآثامِہِ، وَارْزُقْنِی فِیہِ ذِکْرَکَ بِدَوامِہِ، بِتَوْفِیقِکَ یَا ھادِیَ الْمُضِلِّینَ ۔
بچائے رکھ اور اس میں مجھے یہ توفیق دے کہ ہمیشہ تیرے ذکر و فکر میں رہوں اے گمراہوں کو ہدایت دینے والے۔

آٹھویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ رَحْمَۃَ الْاَیْتامِ وَ إطْعامَ الطَّعامِ وَ إفْشائَ السَّلامِ
اے معبود! آج کے دن مجھے یتیموں پر رحم کرنے، ان کو کھانا کھلانے اور کھلے دل سب کو سلام کہنے
وَصُحْبَۃَ الْکِرامِ، بِطَوْ لِکَ یَا مَلْجَٲَ الاَْمِلِینَ
اور شرفائ کے پاس بیٹھنے کی توفیق دے اپنے فضل سے اے آرزومندوں کی پناہ گاہ ۔

نویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِی فِیہِ نَصِیباً مِنْ رَحْمَتِکَ الْواسِعَۃِ وَاھْدِنِی فِیہِ لِبَراھِینِکَ
اے معبود! آج کے دن مجھے اپنی وسیع رحمت میں سے بہت زیادہحصہ دے اس میں مجھ کو اپنے روشن
السّاطِعَۃِ، وَخُذْ بِناصِیَتِی إلی مَرْضاتِکَ الْجامِعَۃِ، بِمَحَبَّتِکَ یَا ٲَمَلَ الْمُشْتاقِینَ۔
دلائل کی ہدایت فرما اور میری مہار پکڑ کے مجھے اپنی ہمہ جہتی رضاؤں کی طرف لے جا اپنی محبت سے اے شوق رکھنے والوں کی آرزو۔

دسویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْمُتَوَکِّلِینَ عَلَیْکَ، وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْفائِزِینَ
اے معبود! آج کے دن مجھے ان لوگوں میں رکھ جو تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اس میں مجھے ان میں قرار دے جو تیرے حضور
لَدَیْکَ، وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْمُقَرَّبِینَ إلَیْکَ، بِ إحْسانِکَ یَا غایَۃَ الطَّالِبِینَ
کامیاب ہیں اور اس میں اپنے احسان و کرم سے مجھے اپنے نزدیکی لوگوں میں قرار دے اے طلبگاروں کے مقصود ۔

گیارہویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ حَبِّبْ إلَیَّ فِیہِ الْاِحْسانَ وَکَرِّہْ إلَیَّ فِیہِ الْفُسُوقَ وَالْعِصْیانَ
اے معبود! آج کے دن نیکی کو میرے لئے پسندیدہ فرما دے اس میں گناہ و نا فرمانی کو میرے لئے نا پسندیدہ بنا دے
وَحَرِّمْ عَلَیَّ فِیہِ السَّخَطَ وَالنِّیرانَ، بِعَوْ نِکَ یَا غِیاثَ الْمُسْتَغِیثِین
اور اس میں غیظ و غضب کو مجھ پر حرام کر دے اپنی حمایت کے ساتھ اے فریادیوں کے فریاد رس۔َ

بارہویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ زَیِّنِّی فِیہِ بِالسِّتْرِ وَالْعَفافِ، وَاسْتُرْنِی فِیہِ بِلِباسِ الْقُنُوعِ
اے معبود! آج کے دن مجھے پردے اور پاکدامنی سے زینت دے اس میں مجھے قناعت اور خود داری کے لباس
وَالْکَفافِ وَاحْمِلْنِی فِیہِ عَلَی الْعَدْلِ وَالْاِنْصافِ وَآمِنِّی فِیہِ مِنْ کُلِّ مَا ٲَخافُ
سے ڈھانپ دے اس میں مجھے عدل و انصاف پر آمادہ فرما اور اس میں مجھے اپنی پناہ کے ساتھ ان چیزوں سے امن دے
بِعِصْمَتِکَ یَا عِصْمَۃَ الْخائِفِینَ ۔
جن سے ڈرتا ہوں اے ڈرنے والوں کی پناہ ۔

تیرہویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ طَہِّرْنِی فِیہِ مِنَ الدَّنَسِ وَالْاَقْذارِ وَصَبِّرْنِی فِیہِ عَلَی کائِناتِ
اے معبود! آج کے دن مجھ کو میل کچیل سے پاک و صاف رکھ اس میں مجھے مقدر شدہ مشکلات پر صبر
الْاَقْدارِ، وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِلتُّقی وَصُحْبَۃِ الْاَ بْرارِ، بِعَوْ نِکَ یَا قُرَّۃَ عَیْنِ الْمَساکِینِ ۔
عطا فرما اور آج اپنی مدد کے ساتھ مجھ کوپرہیزگاری اور نیکوکاروں کے ساتھ رہنے کی توفیق دے اے بے چاروں کی خنکی چشم۔

چودھویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ لاَ تُؤاخِذْنِی فِیہِ بِالْعَثَراتِ وَٲَقِلْنِی فِیہِ مِنَ الْخَطایا وَالْھَفَواتِ
اے معبود! آج کے دن لغزشوں پر میری گرفت نہ فرما اس میں میری خطاؤں اور فضول باتوں سے درگزر کر اور آج مجھ
وَلاَ تَجْعَلْنِی فِیہِ غَرَضاً لِلْبَلایا وَالاَْفاتِ، بِعِزَّتِکَ یَا عِزَّ الْمُسْلِمِینَ ۔
کو مشکلوں اور مصیبتوں کا نشانہ قرار نہ دے بواسطہ اپنی عزت کے اے مسلمانوں کی عزت۔

پندرہویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ طاعَۃَ الْخاشِعِینَ، وَاشْرَحْ فِیہِ صَدْرِی بِ إنابَۃِ
اے معبود! آج کے دن مجھے خاشعین کی سی اطاعت نصیب فرمااور اس میں دلدادہ لوگوں ایسی بازگشت کیلئے میرا سینہ
الْمُخْبِتِینَ، بِٲَمانِکَ یَا ٲَمانَ الْخائِفِینَ ۔
کھول دے اپنی پناہ کے ساتھ اے خوف زدوں کی پناہ۔

سولہویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ وَفِّقْنِی فِیہِ لِمُوافَقَۃِ الْاَ بْرارِ، وَجَنِّبْنِی فِیہِ مُرافَقَۃَ الْاَشْرارِ
اے معبود! آج کے دن مجھے نیکوں سے سنگت کرنے کی توفیق عطا فرما اس میں مجھ کو بروں کے ساتھ سے بچائے رکھ
وَآوِنِی فِیہِ بِرَحْمَتِکَ إلی دارِ الْقَرارِ، بِ إلھِیَّتِکَ یَا إلہَ الْعالَمِینَ ۔
اور اس میں اپنی رحمت سے مجھے دار القرار میں جگہ عطا فرما بواسطہ اپنی معبودیت کے اے جہانوں کے معبود۔

سترہویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ اھْدِنِی فِیہِ لِصالِحِ الْاَعْمالِ، وَاقْضِ لِی فِیہِ الْحَوائِجَ وَالاَْمالَ
اے معبود! آج کے دن مجھے نیک اعمال بجالانے کی ہدایت دے اور اس میں میری حاجتیں اور
یَا مَنْ لا یَحْتاجُ إلَی التَّفْسِیرِ وَالسُّؤالِ، یَا عالِماً بِما فِی صُدُورِ الْعالَمِینَ، صَلِّ
خواہشیں پوری فرما اے وہ جو سوال کرنے اور ان کی تشریح کا محتاج نہیں اے ان باتوں کے جاننے والے جو اہل عالم کے
عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ ۔
سینوں میں ہیں محمد(ص) اور ان کی پاکیزہ آل(ع) پر رحمت نازل فرما ۔

اٹھارہویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ نَبِّھْنِی فِیہِ لِبَرَکاتِ ٲَسْحارِہِ، وَنَوِّرْ فِیہِ قَلْبِی بِضِیائِ
اے معبود! آج کے دن مجھ کو اس مہینے کی سحریوں کی برکتوں سے آگاہ کر اس میں میرے دل کو اسکی روشنیوں سے چمکا دے اور اس میں
ٲَنْوارِہِ، وَخُذْ بِکُلِّ ٲَعْضائِی إلَی اتِّباعِ آثارِہِ، بِنُورِکَ یَا مُنَوِّرَ قُلُوبِ الْعارِفِینَ ۔
میرے اعضائ کو اس ماہ کے احکام پر عمل کرنے کیطرف لگا دے بواسطہ اپنے نور کے اے پہچان والوں کے دلوں کو روشن کرنیوالے۔

انیسویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ وَفِّرْ فِیہِ حَظِّی مِنْ بَرَکاتِہِ، وَسَھِّلْ سَبِیلِی إلی خَیْراتِہِ، وَلاَ
اے معبود! آج کے دن اس ماہ کی برکتوں میں میرا حصہ بڑھا دے اس کی بھلائیوں کیلئے میرا راستہ آسان فرما اور میری
تَحْرِمْنِی قَبُولَ حَسَناتِہِ، یَا ہادِیاً إلَی الْحَقِّ الْمُبِینِ ۔
نیکیوں کی قبولیت سے مجھے محروم نہ کر اے روشن حق کی طرف ہدایت کرنے والے۔

بیسویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِی فِیہِ ٲَبْوابَ الْجِنانِ، وَٲَغْلِقْ عَنِّی فِیہِ ٲَبْوابَ النِّیرانِ
اے معبود! آج میرے لئے جنت کے دروازے کھول دے اور آج مجھ پر جہنم کے دروازے بند فرما دے اور آج مجھے
وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِتِلاوَۃِ الْقُرْآنِ، یَا مُنْزِلَ السَّکِینَۃِ فِی قُلُوبِ الْمُؤْمِنِینَ ۔
قرآن پڑھنے کی توفیق دے اے ایمان داروں کے دلوں کو تسلی بخشنے والے۔

اکیسویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِی فِیہِ إلی مَرْضاتِکَ دَلِیلاً، وَلاَ تَجْعَلْ لِلشَّیْطانِ
اے معبود! آج کے دن اپنی رضاؤں کی طرف میری رہنمائی کا سامان کر اور اس میں شیطان کو مجھ پر کسی طرح
فِیہِ عَلَیَّ سَبِیلاً، وَاجْعَلِ الْجَنَّۃَ لِی مَنْزِلاً وَمَقِیلاً، یَا قاضِیَ حَوائِجِ الطَّالِبِینَ ۔
کا اختیار نہ دے اور جنت کو میرا مقام اور ٹھکانہ قرار دے اے طلبگاروں کی حاجتیں پوری کرنے والے ۔

بائیسویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِی فِیہِ ٲَبْوابَ فَضْلِکَ، وَٲَنْزِلْ عَلَیَّ فِیہِ بَرَکاتِکَ
اے معبود! آج کے دن میرے لئے اپنے کرم کے دروازے کھول دے اس میں مجھ پر اپنی برکتیں نازل فرما
وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِمُوجِباتِ مَرْضاتِکَ وَ ٲَسْکِنِّی فِیہِ بُحْبُوحاتِ جَنَّاتِکَ یَا مُجِیبَ دَعْوَۃِ
اس میں مجھے اپنی رضاؤں کے ذرائع اختیار کرنے کی توفیق دے اور اس میں مجھ کومرکز بہشت میںسکونت عنایت فرما اے بے قرار
الْمُضْطَرِّینَ ۔
لوگوں کی دعائیں قبول فرمانے والے۔

تئیسویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ اغْسِلْنِی فِیہِ مِنَ الذُّنُوبِ وَطَہِّرْنِی فِیہِ مِنَ الْعُیُوبِ وَامْتَحِنْ
اے معبود! آج کے دن میرے گناہوں کو دھو ڈال میرے عیوب و نقائص دور فرما دے اور اس میں
قَلْبِی فِیہِ بِتَقْوَی الْقُلُوبِ، یَا مُقِیلَ عَثَراتِ الْمُذْنِبِینَ ۔
میرے دل کو آزما کر اہل تقویٰ کا درجہ دے اے گناہگاروں کی لغزشیں معاف کرنے والے ۔

چوبیسویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ فِیہِ مَا یُرْضِیکَ وَٲَعُوذُ بِکَ مِمَّا یُؤْذِیکَ وَٲَسْٲَلُکَ
اے معبود! آج کے دن میں وہ چیز مانگتا ہوں جو تجھے پسند ہے اور اس چیز سے پناہ لیتا ہوں جو تجھے نا پسند ہے اور اس میں تجھ
التَّوْفِیقَ فِیہِ لاََِنْ ٲُطِیعَکَ وَلاَ ٲَعْصِیَکَ، یَا جَوادَ السَّائِلِینَ ۔
سے توفیق مانگتا ہوں تاکہ میں فرمانبرداری کروں اور تیری نا فرمانی نہ کروں اے سائلوں کو بہت عطا کرنے والے ۔

پچیسویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مُحِبّاً لاََِوْلِیائِکَ وَمُعادِیاً لاََِعْدائِکَ، مُسْتَنّاً بِسُنَّۃِ
اے معبود! آج کے دن مجھے اپنے دوستوں کا دوست قرار دے اور اپنے دشمنوں کا دشمن نیز مجھے اپنے نبیوں کے خاتم کی
خاتَمِ ٲَنْبِیائِکَ، یَا عاصِمَ قُلُوبِ النَّبِیِّینَ ۔
سنت پر قائم رکھ اے نبیوں کے دلوں کی نگہداری کرنے والے۔

چھبیسویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ سَعْیِی فِیہِ مَشْکُوراً، وَذَ نْبِی فِیہِ مَغْفُوراً، وَعَمَلِی
اے معبود! آج کے دن میری کوشش کو پسندیدہ قرار دے اس میں میرے گناہ کو معاف اور اس میں
فِیہِ مَقْبُولاً، وَعَیْبِی فِیہِ مَسْتُوراً، یَا ٲَسْمَعَ السَّامِعِینَ ۔
میرے عمل کو مقبول اور اس میں میرے عیب کو چھپا ہوا قرار دے اے سب سے زیادہ سننے والے۔

ستائیسویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ فَضْلَ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ وَصَیِّرْ ٲُمُورِی فِیہِ مِنَ الْعُسْرِ
اے معبود! آج کے دن مجھے شب قدر کا فضل نصیب فرمادے اس میں میرے معاملوں کو مشکل سے آسان بنا دے
إلَی الْیُسْرِ وَاقْبَلْ مَعاذِیرِی، وَحُطَّ عَنِّی الذَّنْبَ وَالْوِزْرَ، یَا رَؤُوفاً بِعِبادِہِ الصَّالِحِینَ
اور میرا عذر و معذرت قبول کر لے اور میرا گناہ معاف اور بوجھ دور کردے اے اپنے نیکوکاربندوں کے ساتھ مہربانی کرنے والے۔

اٹھائیسویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ وَفِّرْ حَظِّی فِیہِ مِنَ النَّوافِلِ وَٲَکْرِمْنِی فِیہِ بِ إحْضارِ الْمَسائِلِ
اے معبود! آج کے دن نفلی عبادت سے مجھے بہت زیادہ حصہ دے اور اس میں مجھے مسائل دین یاد کرنے سے عزت دے اور اس
وَقَرِّبْ فِیہِ وَسِیلَتِی إلَیْکَ مِنْ بَیْنِ الْوَسائِلِ، یَا مَنْ لاَ یَشْغَلُہُ إلْحاحُ الْمُلِحِّینَ ۔
میں تمام وسیلوں میں سے میرے وسیلے کو اپنے حضور قریب تر فرما اے وہ ذات جسے اصرار کرنے کا اصرار دوسروں سے غافل نہیں کرتا

انتیسویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ غَشِّنِی فِیہِ بِالرَّحْمَۃِ، وَارْزُقْنِی فِیہِ التَّوْفِیقَ وَالْعِصْمَۃَ، وَطَھِّرْ
اے معبود! آج کے دن مجھے رحمت سے ڈھانپ دے اس میں مجھے نیکی کی توفیق اور برائی سے تحفظ نصیب فرما اور میرے
قَلْبِی مِنْ غَیاھِبِ التُّھَمَۃِ، یَا رَحِیماً بِعِبادِہِ الْمُؤْمِنِینَ ۔
دل کو تہمت تراشی کی تاریکیوں سے پاک کردے اے اپنے ایماندار بندوں پر بہت مہربان۔

تیسویں دن کی دعا: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صِیامِی فِیہِ بِالشُّکْرِ وَالْقَبُولِ عَلَی مَا تَرْضاہُ وَیَرْضاہُ
اے معبود! میرے اس ماہ کے روزوں کو پسندیدہ اور قبول کیئے ہوئے قرار دے اس صورت میں جس کو تو اور تیرارسول (ص)
الرَّسُولُ، مُحْکَمَۃً فُرُوعُہُ بِالاَُْصُولِ، بِحَقِّ سَیِّدِنا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ
پسند فرماتا ہے کہ اس کے فروع اس کے اصول سے پختہ تعلق رکھتے ہوں بواسطہ ہمارے سردار حضرت محمد (ص) اور ان کی پاکیزہ آل (ع) کے
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِِ رَبِّ الْعالَمِینَ ۔
اور حمد ہے خدا کیلئے جو جہانوں کارب ہے ۔